pati

بلاگ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے .بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ ،

Tuesday, March 6, 2018

دل قلب سلیم کب بنتا ہے؟

دل ایک ہے، اور ایک ہی رہے گا۔ اگر دوسرا آ گیا تو اضطراب پیدا ہو گا۔ سکون نہیں ہو سکتا۔ ہم جس دور میں ہیں یہ اور بھی نازک ہے۔ اس لئیے خوب سمجھ لو کہ بیوی، بچوں، اونٹ گھوڑے اور مال و جائیداد وغیرہ سے تعلق حفاظت کا ہونا چاہئیے اور اس کی محبت ایک حد تک۔ مگر اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق عبادت کا ہو اور محبت غیر محدود اور ہر الفت پر بھاری ہو۔ اگر اس رتبے کو حاصل نہ کر سکے تو پھر چھوڑ بھی نہ دے اور اس کے حصول کا طریقہ ذکر الٰہی ہے۔  یہ جب آتا ہے تو تمام کجی اور کج فہمی دور کر دیتا ہے اور تمام رذائل کو نکال باہر کرتا ہے۔
جیسے حضرت سلیمان علیہ السلام کا مکتوب پا کر ملکہ سبا بلقیس نے امراء سے مشورہ طلب کیا تھا۔ تو سب نے کہا کہ ہم طاقت میں کسی سے کم نہیں اور لڑنے کی قوت بھی رکھتے ہیں۔ مگر حکم تو آپ ہی کا ہے، جیسے ارشاد ہو۔ کہنے لگی تم نہیں جانتے جب بادشاہ بحیثیت فاتح کسی شہر میں داخل ہوتے ہیں تو اہالیان شہر پر کیا بیت جاتی ہے۔ ہر شے برباد کر دیتے ہیں۔ امراء اور با اثر لوگ ذلیل ہو جاتے ہیں۔
اسی طرح ذکر الٰہی بھی حاکم ہے، بہت بڑا بادشاہ ہے۔ جب یہ کسی دل کو فتح کرتا ہے تو کبر و غرور، لالچ و حرص، ہوا و ہوس جو وہاں سردار بنے بیٹھے ہوتے ہیں،ذلیل کر کے نکال دیتا ہے۔ تب جا کردل قلب سلیم بنتا ہے۔ اور کشف کی استعداد پاتا ہے۔


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔