pati

بلاگ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے .بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ ،

Wednesday, June 20, 2018

عید کڈاں، یار ملے جڈاں

عید کا دِن تھا، لوگ عید نماز پڑھ کے واپس آ رہے تھے،
راہ میں کھڑا ایک مجذوب ہر اِک سے پوچھتا،
"سئیں، عید کڈاں..!؟"

لوگ ہنستے اور کہتے،
"او سائیں تیکُوں نہیں پتہ کیا، عید تاں اج ہے."

ایسے میں خواجہ غلام فرید (رح) وہاں سے گزرے تو مجذوب نے آپ سے وہی سوال کیا!
"سئیں، عید کڈاں..!؟"

خواجہ غریب نواز (رح) نے فرمایا،
"یار ملے جڈاں."

مجذوب رونے لگا، اور گویا ہوا،
"حضور! یار ملے کڈاں..!؟"

حضرت خواجہ غلام فرید سرکار (رح) نے فرمایا،
ایہُو "مَیں" مرے جڈاں.

مجذوب نے روتے ہوۓ عرض کی،
"حضور! ایہہ "مَیں" مرے کڈاں..!؟"

حضرت خواجہ غریب نواز (رح) مُسکراۓ، مجذوب کے کندھے پہ تھپکی دی اور یہ کہتے ہوۓ چل دیے،
" یار چاہے جڈاں."

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔