pati

بلاگ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے .بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ ،

Friday, March 9, 2018

ہم لوگ بھی عجیب ہیں

ہم لوگ بھی عجیب ہیں، ساری زندگی نیک کاموں کے نزدیک تک نہیں جاتے لیکن بوقت موت ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہمارا جنازہ کوئی بزرگ پیر یا کوئی نیک آدمی ہی پڑھاۓ،
مجھے حیرت ہوتی ہے ایسے موقع پر جب ہم دور سے پیر صاحب کو نماز جنازہ فرض کفایہ پڑھانے کے لئے خصوصی سواری بھیج کر بلاتے ہیں، اور مقامی امام مسجد جو سارا سال ہمیں فرض نمازیں پڑھاتا ہے اس کو نظر انداز کر دیتے ہیں ، جو امام صاحب فرض نماز پڑھا سکتے ہیں ، کیا ان کے پیچھے فرض کفایہ ادا نہیں ہوتا ؟
میں نے ایک بزرگ کو دیکھا جب لوگ انہیں نماز جنازہ پڑھانے کے لۓ بلاتے تو وہ چلے تو جاتے لیکن جنازہ کی امامت مقامی امام صاحب سے ہی کراتے اور لوگوں کو کہتے " عجیب لوگ ہو تم!سارا سال فرض نماز ان کے پیچھے پڑھتے ہو اور جنازہ فرض کفایہ کے لۓ پیروں کو بلواتے ہو؟
اس بزرگ کی اس بات نے اور مقامی امام صاحب کو عزت دینے کے معاملہ نے مجھے آئمہ مساجد کے بارے سوچنے پر مجبور کر دیا، وہ امام صاحب جو سارا ہمیں پانچ وقت کی نماز، جمعہ ، عیدین اور صبح و شام ہمارے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دے  اور امامت جیسی چوبیس گھنٹے کی ڈیوٹی سر انجام دے ہم اسے کوئی عزت و احترام ہی نہیں دیتے۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔