pati

بلاگ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے .بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ ،

Saturday, March 3, 2018

پٹرول میں برکت کا وظیفہ

مولانا الیاس قادری نے عوام کو پٹرول میں برکت لانے کا وظیفہ بتا دیا

حکومت تو عوام کو پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے بری خبر دے چکی ہے۔لیکن مولانا الیاس قادری نے پٹرول میں برکت لانے کے لئے ایک وظیفہ بتا کر لوگوں کی اس پریشانی کا حل بتا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مولانا الیاس قادری کہتے ہیں کہ 7بار سورت الکوثر پڑھ کر موٹر سائیکل کی ٹینکی پر دم کری دیں تو پٹرول میں برکت ہو گی۔مولانا الیاس قادری کہتے ہیں کہ یہ پیسے بچانے کا ایک روحانی علاج ہے۔مولانا الیاس قادری اپنے ساتھ بیٹھے ساتھی سے پوچھتے ہیں کہ تم نے کبھی یہ ٹرائی کیا تو وہ جواب دیتے ہیں کہ ہاں میں نے یہ ٹرائی کیا اور اس سے 30فیصد پٹرول بچ جاتا ہے۔اور جہاں 300روپے کے پٹرول کی ضرورت پڑتی تھی اس وظیفہ کے بعد 200کے پٹرول سے بھی کام چل جاتا ہے۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔