pati

بلاگ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے .بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ ،

Thursday, April 25, 2019

بچوں کو نصیحت کب کریں

*بچوں کو نصیحت اس وقت کریں جب بچے Receptive Mood  میں ہوں*

_*04 اوقات ایسے ہیں جب بچہ Receptive Mood میں ہوتا ہے اس وقت آپ   بچے کو جو بھی نصیحت کریں گے وہ بچے کے دل میں اتر جائے گی-*_

*1)* جب بچہ رات کو سونے لگے اس وقت بچہ Learning Mood  میں ہوتا ہے اس لیے اس وقت بچے کہتے ہیں ہمیں کوئ کہانی سنائیں- مائیں بچوں کو بلی چوہوں کی کہانیاں سنا دیتی ہیں پھر بچوں میں بلی چوہوں والی حرکتیں آتی ہیں- _اس وقت بچے کو نبیوں اور اور نیک لوگوں کے واقعات سنانے چاہیے_ جس میں اچھی نصیحتیں ہوں۔ تاکہ آپ کا بچہ بھی نیک بنے-

*2)* جب بچہ آپکے ساتھ گاڑی میں بیٹھا ہو۔ اس وقت بھی بچہ Learning Mood میں ہوتا ہے اس لیے اس  وقت بچہ پوچھ رھا ہوتا ہے ابو یہ کیا ہے وہ کیسے۔ اس وقت ہم ڈانٹ ڈپٹ کر کے بچے کو چپ کروا دیتے ہیں اور وہ بہت قیمتی وقت ہوتا ہے۔ اس وقت بچے سے اچھی باتیں کریں اور اچھی نصیحتیں کریں وہ آپ کی باتوں پر توجہ دے گا اور آپ کی باتوں پر عمل کرے گا۔

*3)* جب بچہ کھانا کھانے بیٹھے اس وقت بھی بچہ کا Learning Mood ہوتا اس وقت بھی آپ نصیحت کر سکتے ہیں۔

*4)* جب بچہ بیمار ہو اس وقت بھی بچہ Learning Mood میں ہوتا ہے اس وقت آپ جو بھی نصیحت کریں گے وہ بچہ کے دل میں نقش ہو جائے گی-

آپ نے بچوں کو جو بھی نصیحتیں کرنی ہوں ان اوقات میں کریں بچے ضرور آپ کی نصیحتوں پر عمل کریں گے۔ بے وقت بچے کو کبھی نصیحت نہ کریں کیونکہ کہ بچے کبھی کھیلنے یا کسی اور موڈ میں ہوتے ہیں ہم بچوں کو نصیحتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں اس سے بچہ کھچنا شروع ہو جاتا ہے اور آپ کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتا اسی وجہ سے بچہ نافرمانی کرتا ہے ہم پھر اسکو مار پیٹ کر تے ہیں- اور زیادہ اپنا باغی بنا دیتے ہیں-
پھر لوگ کہتے مولانا دعا کرو ہمارے بچے فرما بردار ہو جائیں ۔۔۔۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔