pati

بلاگ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے .بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ ،

Wednesday, February 6, 2019

انسانی صحت کا راز قرآن کی نظر میں

انسانی صحت کا راز قرآن کی نظر میں:

مصر کے ڈاکٹر عماد فھمی جو کہ ایک ماہر غذائیات (Nuitritionist) اور موٹاپے کے معالجBariatric consultant
ہیں ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ بتارہے ہیں کہ انسانی صحت کا راز قرآن کی تین آیات میں پنہاں ہے:

1) *كلوا واشربوا ولا تسرفوا (الاعراف آیت 31)*
ترجمہ:کھاوء پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو۔
اس کی تشریح میں ڈاکٹر فہمی کہتے ہیں کہ اکثر ڈاکٹر نشاستہ (carbohydrates) اور چکنائ ( fats) سے منع کرتے ہیں حالانکہ یہ دونوں  چیزیں انسانی صحت کے لئے بنیادی (
اہمیت کے حامل ہیں۔اصل چیز جس سے منع کیا جانا ہے وہ حد سے تجاوز ہے.

2) *وجعلنا من الماء كل شي حي(الانبياء  آیت 30)*
ترجمہ:اور پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی۔ پیاس لگے یا نہ لگے پانی ضرور پیبجئے۔طبی معیار کے مطابق ہر شخص اپنے وزن کے ہر ایک کلو پر 30 ملی گرام پانی پیئے۔مثلا اگر کسی کا 70 کلو وزن ہو تو وہ 70 × 30 یعنی 2100 ملی گرام یعنی 2 لیٹر اور 100 گرام (تقریبا) 8 گلاس پانی روزانہ پیئے۔یہ جگر ، گردوں اور دل کی اچھی کاکردگی کے لئے بہت ضروری ہے۔

3) *وجعلنا الليل لباسا و جعلنا النهار معاشا(النباء آیت 11)*
ترجمہ:اور رات کو پردہ پوش اور دن کو معاش کا وقت بنایا۔
ڈاکٹر فہمی کہتے ہیں کہ رات کو جلدی سویا جائے اور صبح جلدی اٹھا جائے۔ یہ سب سے بہترین نسخہ prescription ہے جو آپ کو نہ موٹا کرے گا اور نہ بیمار کرے گا!!!!

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔