پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف پر 11مارچ 2018 بروز اتوار کو لاہور میں جامعۂ نعیمیہ کے دورے کے دوران ایک شخص نے جوتا پھینک دیا جو ان کے کندھے اور سر پر لگا۔ اس واقعے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل سنیچر کی رات سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے کنونشن کے دوران پاکستان کے وزیرِ خارجہ خواجہ آصف کے منھ پر پر ایک شخص نے سیاہی پھینک دی تھی۔
نواز شریف جامعۂ نعیمیہ کے بانی مفتی حسین نعیمی کی برسی کے موقعے پر خطاب کرنے مدرسے پہنچے تھے۔ جونھی وہ سٹیج پر پہنچے، ایک شخص نے نزدیک سے ان پر جوتا پھینک دیا۔
مہذب معاشرے میں احتجاج کا ایسا طریقہ کار ہرگز درست نہیں ہے۔ہر کسی کو ایسے واقعات کی مذمّت کرنی چاہیے۔تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے کارکنان کو اخلاقیات کا درس دیں اور ان کو منتخب نمائندوں اور پارٹی لیڈران کی عزت وتکریم کرنے کی ہدایات دی جائے
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔